Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شجاع آباد میں موٹر وے ایم 5 پر کار کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

حادثے میں خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہوگئے جبکہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا
شائع 11 اگست 2024 09:44am
Two killed as car crashes on Motorway M5 in Shujabad - Aaj news

پنجاب کے شہر شجاع آباد میں موٹر وے ایم 5 پر کار کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہوگئے۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بستی داد انٹر چینج کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ خاتون سمیت 4 بچے زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ ثاقب عطاء اللہ اور 40 سالہ قاری ارشد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35 سالہ عظمیٰ، 2 سالہ عفان، 5 سالہ نور فاطمہ، 7 سالہ ارشاد، 10 سالہ اسد اور دانش شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، کار سوار کراچی سے کوٹ ادو جا رہے تھے۔

جامشورو اور شجاع آباد میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ٹرک ٹکر مارنے کے بعد کار کے اوپر ہی الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا جبکہ لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

punjab

traffic accident

car accident

Multan

Road Accident

Shujabad