Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرج چمک کے ساتھ بارش کب اور کہاں کہاں ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں بھی 9 سے 11 اگست کے دوران بارش کا امکان
شائع 09 اگست 2024 10:50am

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کراچی میں بھی 9 سے 11 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شام، ر ات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/ جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی / بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھاربارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ رات کے دوران بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بھی آج بادل برسیں گے

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ 9 اگست سے 12 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اسی دوران دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان میں وزیرستان اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، کوہاٹ اورکرک میں چند مقامات پرتیز موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب زیادہ بارش پشاور میں 37 ملی میٹر، تخت بائی میں 33، مالم جبہ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے لینڈ سلائیڈنگ اور فلش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلش فلڈ کا خطرہ ہے۔

پشاور میں درجہ حرارت 32 اور مالم جبہ میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں قلات، خضدار، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، بولان، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

ملک بھر میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی معطل، مکان کی چھت، دیواریں، آسمانی بجلی گرنے سے 21 جاں بحق

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37، قلات میں 28، ژوب میں 28 اور زیارت میں 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سبی میں41، تربت میں 34، نوکنڈی میں 44، چمن میں 34، گوادر میں34 اور جیونی 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

سندھ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، سکھر اور گھوٹکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا، مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 9 اگست سے شروع ہو گا۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر

محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی، 12 اگست تک کشمیر، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 9 سے 12 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، مشرقی پنجاب میں طیغانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات 9 سے 12 اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 اور 11 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں، لاہور، گجرانوالہ، راولپنڈی،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔

عرفان کاٹھیا نے مزید کہا ہے کہ کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

کراچی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ایک بار پھر مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی، 9 سے 11 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر قائد میں مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

اسلام آباد

Karachi Rain

monsoon rains

heavy rains

rainy weather

Punjab rain

Rain prediction

kpk rain

Balochistan Rain

Sindh Rain

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED