Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت اچانک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواستگزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت جاری کردی
شائع 08 اگست 2024 11:03am

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں؟ آپ کس طرح متاثرہ فریق ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں، اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

یاد رہے کہ 6 اگست کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

شہری مشکور حسین نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ وقار یہونس کو ایڈوائزر مقرر کیا لیکن ایک غیر معمولی قدم میں انہوں نے اس ماہ اب مذکورہ عہدے کے لیے ایک اشتہار دے کر درخواستیں طلب کی ہیں۔

پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی

درخواست کے مطابق محسن نقوی کی زیرقیادت پی سی بی نے وقار یونس کی خدمات حاصل کرنے کے عمل میں جو عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا ہے وہ بورڈ کے انتظامی امور کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

PCB

Waqar Younis

Lahore High Court

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)