Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے 35 طیارے کباڑ بن گئے، پرندوں نے انڈے دے دیئے

ناکارہ طیارے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کے ہیں، سی اے اے
اپ ڈیٹ 07 اگست 2024 05:11pm

کراچی ایئرپورٹ پرکسٹمز اور سی اے اے کے واجبات کے تنازعہ کے سبب 35 سے زائد ناکارہ طیارے کھڑے کھڑے کباڑ بن گئے۔

سی اے اے کے مطابق ناکارہ طیاروں میں ایئربس 310 اور 2 جمبو 747 بھی شامل ہے، کئی طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنا کرانڈے دے دیئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ناکارہ طیارے پی آئی اے سمیت دیگرائیرلائنز کے ہیں، طیاروں کو کسٹمز اور سی اے اے تنازع کے سبب ہٹایا نہ جاسکا۔

متعدد طیاروں کے پرزے غائب ہونے کی بھی خبروں پر ترجمان نے کہا کہ پرزے غائب ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں ہے۔

PIA

PIA Flight

Airport