Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ایران کے خوف سے اسرائیل نے اپنا زیر زمین اسپتال دوبارہ کھول دیا

عام طور یہ جگہ پارکنگ پلازہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے، بی بی سی رپورٹ
شائع 07 اگست 2024 01:44pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایرانی حملوں کے خوف سے اسرائیل نے اپنے شہر حیفہ میں موجود زیر زمین اسپتال ایک بار پھر فعال کر دیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حیفہ شہر میں عارضی طور پر ایک وسیع رقبے پر قائم زیر زمین اسپتال قائم کیا ہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں بستر لگائے گئے ہیں۔

اسرائیل نے ایران پر پہلے حملہ کرنے پر غور شروع کردیا، انتظار کس چیز کا ہے؟

رپورٹ کے مطابق رامبم میڈیکل سینٹر نے 2006 میں اسرائیل حزب اللہ جنگ کے بعد اس جگہ اسپتال بنایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس جگہ یہ اسپتال موجود ہے وہ جگہ پارکنگ پلازہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں ہزاروں مریضوں کے علاج کی گنجائش ہے۔

چونکہ گزشتہ ہفتے حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایک مکمل علاقائی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے، یہاں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ حیفہ پر بڑے حملے کے لیے تیار ہیں۔

Israel

Iran

underground hospital