یوم آزادی پر لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا یا نہیں؟ عدالت کا ڈی سی کو فیصلے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کو یوم آزادی پر مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو دوبارہ درخواست دینے کی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست پر فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے 14 اگست کو پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کے لیے درخواست پر سماعت کی جبکہ سرکاری وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست قومی تہوار ہے اور مینار پاکستان پر عوام کا رش ہوتا ہے، متعلقہ پولیس اسٹیشنز نے پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کو بھی 14 اگست کو جلسے کی اجازت نہیں دی، اگر یہ کسی اور جگہ کا انتخاب کریں تو اجازت دے دیں گے، یہ ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دیں، شام تک فیصلہ کردیں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا شام تک درخواست خارج کردیں گے؟ جس پر سرکاری وکیل نے جواباً کہا کہ نہیں سر فیصلہ کریں گے۔
پی ٹی آئی کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کیا پنجاب میں 14 اگست کو پورے صوبے میں کوئی جشن نہیں ہوگا؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ صرف سرکاری سطح پر جشن ہوگا، لاہور میں گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے پرانے رہنما کو قتل کیا گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ وہ تو خاندانی رنجش کا نتیجہ تھا، جس پر پی ٹی آئی وکیل نے دلیل دی کہ ہم نے صوابی میں جلسہ کیا اور پورے پاکستان سے لاکھوں لوگ آئے لیکن کہیں امن و امان کا مسئلہ نہیں ہوا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ شاید اس لیے کہ وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارے لوگ سندھ پنجاب سے گزرے تب حکومتوں کو مسئلہ نہیں ہوا۔
عدالت نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں آپ دھرنہ نہ دے دیں، آپ جگہ تبدیل کرلیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اب یہ نہ کہنا کہ 2025 میں جلسے کی اجازت دیں گے۔
پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت سے متعلق توہین عدالت کی درخواست، فریقین کو دوبارہ نوٹس
ایک جلسہ کرنا ہے تو اُس میں کیا غلط ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کی درخواست مسترد کردی
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے دوبارہ درخواست دینے اور ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
Comments are closed on this story.