Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ایکس نے قابل اعتراض مواد کیخلاف پی ٹی اے کی بیشتر درخواست ہوا میں اڑا دیں

ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 7 ہزار 3 قابل اعتراض ویڈیو یا مواد پر مبنی یو آر ایل بلاک کیے
شائع 07 اگست 2024 12:58pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ نے دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں قابل اعتراض اور غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے میں سب سے پیچھے رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2021 اور جون 2024 کے درمیان پی ٹی اے نے ایکس پر 69,372 یو آر ایل پر کارروائی کی لیکن پلیٹ فارم نے صرف 41,414 یو آر ایل کو بلاک کیا، جس کے نتیجے میں تعمیل کی شرح 59.70 فیصد رہی۔

اس کے برعکس ٹک ٹاک نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 7 ہزار 3 قابل اعتراض ویڈیو یا مواد پر مبنی یو آر ایل بلاک کیے جبکہ پی ٹی اے نے ایک لاکھ 9 ہزار 359 یو آر ایل بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ ہتک آمیز، غیر اخلاقی، اسلام مخالف، تحفظ اور دفاع، فرقہ وارانہ، اور توہین عدالت پر مبنی مواد پوسٹ کرنے والی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے فعال ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کرنے کے لیے ایکس کو ارسال کیے گئے 69,372 یو آر ایل میں سے صرف 41,414 کو ہی بلاک کیا گیا۔

فیس بک نے بھی پی ڈی اے کی درخواست پر مثبت جواب دیا اور 94,141 یو آر ایل میں سے 79,904 کو بلاک کیا، انسٹاگرام نے 85.60 فیصد تعمیل کی۔

علاوہ ازیں یوٹیوب اور Likee نے بھی پی ٹی اے کی درخواست پر مثبت جواب دیا۔ یوٹیوب نے 41,954 یوآریل میں سے 36,351 کو بلاک کیا، جس کے نتیجے میں تعمیل کی شرح 86.64 فیصد رہی۔

پاکستان

ٹویٹر

PTA

CAPTAIN (R) SAFDAR