Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت نذیر کے نام سے ہوئی، ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، پولیس
شائع 07 اگست 2024 08:41am

لاہور میں سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اے ایس آئی نذیر شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت نذیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ملزمان کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ تمام ترعلاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

lahore

lahore police

Murder

ONE POLICEMAN MARTYRED

police man martyred