Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں ٹرک ٹکر مارنے کے بعد کار کے اوپر ہی الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں کھڑیانوالہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کار کو ٹکر مارنے کے بعد کار کے اوپر ہی الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں...
شائع 07 اگست 2024 08:39am

فیصل آباد میں کھڑیانوالہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کار کو ٹکر مارنے کے بعد کار کے اوپر ہی الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں کار سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسنانک واقعہ فیصل آباد میں کھڑیانوالہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار بجری سے لدے ٹرک کے قریب سے گزر رہی تھی کہ ٹرک ٹکر مارنے کے بعد کار پر ہی الٹ گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی شناخت نعمان اور یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کرین کی مدد سے ڈمپر کے نیچے سے تینوں لاشوں کو ملبے سے نکالا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیا۔

جامشورو اور گھوٹکی میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دونوں کی تلاش شروع کردی اور ڈمپر قبضے میں لے لیا۔

Faisalabad

traffic accident

Road Accident

truck hit car