Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علم چھا گئے

طالبِ علموں کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں کیمسٹری کی تربیت دی گئی تھی
شائع 06 اگست 2024 10:48pm

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں پاکستانی طالب علموں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔

56 واں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ 21 تا 30 جولائی (2024) کو منعقد ہوا جس میں کراچی کے عبدالرافع نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

شرکت کرنے والے ٹیم کے دیگر اراکین میں لاہور گرامر اسکول واہ کینٹ کی ماہ نور راشد،پنجاب کالج برائے خواتین، جرانوالیہ روڈ فیصل آباد کی مروا اور دبئی انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج مانسہرہ کے سید مہر علی شاہ شامل تھے۔

طالبِ علموں کو ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں کیمسٹری کی تربیت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ این سی ٹی سی کے کوآرڈینیٹر اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ اورپروفیسر ڈاکٹر خالد ایم خان کی زیر قیادت پاکستانی طالب علموں نے ان مقابلوں میں شرکت کی تھی۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کامیاب طالبِ علموں کو اور اُن کے رہنماوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Saudia Arabia

Pakistani Students