Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی عدم توجہی، پشاور تعلیمی بورڈ کا نتیجہ لیٹ

4 یا چھ اگست تک نتیجہ ڈکلئیر ہونے کی امید تھی، ذرائع
شائع 06 اگست 2024 09:30pm

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مصروفیات کے باعث پشاور تعلیمی بورڈ کا نتیجہ لیٹ ہو گیا، زرائع کے مطابق4 یا چھ اگست تک نتیجہ ڈکلئیر ہونے کی امید تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کو وقت دینے کے لیے کئی روز پہلے گزارش کی تھی اور 4 یا چھ اگست تک نتیجہ ڈکلئیر ہونے کی امید تھی۔ لیکن وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مصروفیات کے باعث پشاور تعلیمی بورڈ کا نتیجہ لیٹ ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نتیجہ تیار ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ کی جانب سے وقت نہ دینے پر لٹک گیا ہے، جس سے صوبے کے لاکھوں بچوں کے قیمتی وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔

peshawar

cm kpk

Ali Amin Gandapur