Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹریفک حادثے میں زخمی 2 سالہ بچی دم توڑ گئی

بچی پیر کی شام نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئی تھی
شائع 06 اگست 2024 11:22am

کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی 2 سالہ بچی دم توڑ گئی، بچی پیر کی شام نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئی تھی۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والی 2 سالہ بچی پیر کی شام کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئی تھی۔

زخمی بچی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا تھا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح این آٸی سی وی ڈی ریفر کیا گیا تھا۔

کراچی: پکنک پر جانے والی کوسٹر کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

کراچی میں ٹینکر نے 3 موٹر سائیکلیں روند ڈالیں، 2 افراد جاں بحق

اسپتال سے علاج کے بعد ورثا گھر لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

karachi

traffic accident

Road Accident

Super Highway