Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

وزیرداخلہ سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال
شائع 06 اگست 2024 11:17am

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، 14 اگست سے چینی شہریوں کے لیے آن لائن ویزہ کی سہولت بھی شروع کی جا رہی ہے۔

لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے عملے کی حفاظت کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چینی بزنس مینوں نے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تجاویز دیں، محسن نقوی نے چینی بزنس مینوں کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

3 گھنٹے جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں وفاق اور پنجاب حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے بنائے ہیں، چینی شہریوں کو کاروبار کے لیے ہر ممکن سہولت دیں گے، 14 اگست سے چینی شہریوں کے لیے ویزا آن لائن ہو جانے سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہوگی۔

چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، امید ہے کہ اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

china

Interior Minister

lahore

mohsin naqvi

pak china relation