Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کا کوئی جواز نہیں، عطا تارڑ

مقبوضہ کشمیر پر جو بلا جواز بھارتی تسلط ہے، اس کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
شائع 05 اگست 2024 01:46pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نہتے اور مظلوم کشمیریوں سے حمایت جاری رکھے گی، وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق خوداردیت کی حمایت پر وژن بالکل واضح ہے، 5 اگست 2019 کے بھارت کے کشمیر سے متعلق اقدامات غیرقانونی ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ 2019 کے غیرقانونی اقدامات کو ختم کیا جائے، آزادی بنیادی حق ہے، ہم اس حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر پر جو بلاجواز بھارتی تسلط ہے، اس کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خوداردیت ملنا چاہیئے، اس کے لیے ہم ہر سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

وزیرا طلاعات کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم آپ کو بھارت کے اندر سری نگر سے کشمیروں کی آواز آپ تک پہنچائیں گے، ہم ان کے چہرے نہیں دکھائیں گے، ہم نے آج یہ بیڑہ اٹھایا ہے، آج آپ کو سری نگر میں سے اور بھارتی کشمیر میں ان لوگوں کی آوازیں سنائیں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن، بھائی اکیلے نہیں ہیں، تمام پاکستانی ان کے ساتھ ہیں، اسی سال وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ہم نے اس پر کوآرڈینشن کیا،

PMLN

اسلام آباد

Attaullah Tarar

Atta Tarar

Ameer Maqam

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)