Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں، مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، چیئرمین پی سی بی

پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہوگا:وقار یونس
شائع 05 اگست 2024 01:23pm

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا ڈومیسٹک نظام برا نہیں ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے، ڈومیسٹک انفراسٹرکچر میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں، نظام کی وجہ سے معیاری کھلاڑی منتخب نہیں کرپارہے تھے۔ وقار یونس آگئے ہیں وہ کھلاڑیوں کو پالش کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وقاریونس کو 30 لڑکوں کو پالش کرنے کے لیے ذمہ داری دی جارہی ہے، وقار یونس نے ذمہ لیا ہے کہ اس ٹیم کو کیسے بہترین کرنا ہے، ہم ہر طریقے سے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ڈومیسٹک چیمپیئنز کپ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، تینوں فارمیٹس میں چیمپئنزکپ ون ڈے، چیمپئنزکپ ٹی20، چیمپئنزفرسٹ کلاس ہوں گے، اور ایک ایک ٹیم کو ہائی پرفارمنس کیمپ الاٹ کیا جائے گا۔

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن میں 3 نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس منعقد کرنے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلیں گے، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، چیمپئنز کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی، ہر ٹیم کے ساتھ 5 لیجنڈز ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس کے بعد چیف سیلیکٹر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کرسکیں گے، اور ٹیم میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جو 5 پلیئرز آرہے ہیں وہ بھی ایڈوائزر کے طور پر آرہے ہیں، 5 بیسٹ لیجنڈری پلیئرز ہوں گے جو وقار یونس کے ساتھ کام کریں گے اور ایک اچھا ایڈوائزری بورڈ بنے گا۔

بعد ازاں سابق باؤلنگ کوچ و مشیر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مجھ پر بھروسا کرنے کے لیے، کرکٹ کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں اسے مزید بہتر کرنا ہے، پروڈکٹ ہمارے سامنے ہے اور جب تک پروڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا بات آگے نہیں بڑھے گی، یہ فارمیٹ اچھا ہے کہ لیجنڈز اور بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے اور انہیں ذمہ داریاں دی جائیں، اگر کرکٹرز ہی کرکٹ کو نہیں سنبھالیں گے تو کرکٹ بہت نیچے چلی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے اچھا لگا تھا جب مجھے محسن نقوی نے اس بارے میں بتایا تھا، میں نے کچھ لیجنڈز سے بات کی کہ اس کو مزید آگے کیسے لے جایا جاسکتا ہے، آنے والے وقتوں میں نام بھی بتایا جائے گا کہ کون سے لیجنڈز اس کو مزید آگے لے کر جائیں گے، اس میں ٹی20، ون دے بھی شامل ہے۔

وقار یونس نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پسند نا پسند والے معاملے کو درست کرنا ہو گا، پسند نا پسند ہماری تاریخ کا حصہ رہا ہے۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بڑی خبر آگئی

محسن نقوی نے بتایا کہ سابقہ کھلاڑی ہمارے ایڈوائزر کے بورڈ کے طور پر آرہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ 5 کھلاڑی اچھا ایڈوائزری بورڈ بنائیں گے، جب ایڈوائزری بورڈ ہوگا تو اچھی ایڈوائز آئے گی، ہم ویمن کرکٹ کے لیے بھی لوگوں کو لا رہے ہیں۔

PCB

Waqar Younis

lahore

Pakistan Cricket Team

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)