Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے

ممتاز مصطفٰیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا وہ این اے 171 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے
شائع 05 اگست 2024 01:08pm

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ 171 سے رکن اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے جو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا، وہ این اے 171 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا جبکہ ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کاروائی ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

ممتاز مصطفیٰ کچھ عرصہ قبل روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے، وہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت حکومت اور اپوزیشن بینچون سے تعلق رکھنے والے اراکین نے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اراکین نے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ایاز صادق نے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کی اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا، انکی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ پاک سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسلام آباد

National Assembly

PTI MNA

Passed Away

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

mumtaz mustafa