Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کریں گے
شائع 05 اگست 2024 11:34am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کی تصدیق کردی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس بھی پریس کانفرنس کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس کے لیے جاری کی گئی ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کروایا گیا ہے۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بڑی خبر آگئی

یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے عہدے پر تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، اشتہار میں درخواست جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔

PCB

Waqar Younis

lahore

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)