Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی ویڈیو کیس: اب تو لوگ ایف آئی اے کو رپورٹ کرنا بھی پسند نہیں کرتے، جسٹس نیلم عالیہ

پہلے 15 دن تک سماعت ملتوی کی گئی، اب میں مزید 15 دن تک انتظار کروں، عظمیٰ بخاری
شائع 05 اگست 2024 10:56am

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب اور وفاقی حکومت سے جوابات طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی جبکہ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اب تو لوگ ایف آئی اے کو رپورٹ کرنا بھی پسند نہیں کرتے، ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا مسئلہ بہت حساس ہے مگر قانون اتنا ہی غیر سنجیدہ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے وفاقی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، عظمی بخاری اور ایف آئی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 24 جولائی کو فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی، مذکورہ ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا، عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔

دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے کیا کارروائی کی ہے؟ جس پر ایف آئی اے افسر نے جواباً کہا کہ ہم نے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس : پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

عدالت نے پوچھا کہ کیا اس ملزم نے ویڈیو کو سب سے پہلے اپلوڈ کیا تھا ؟ یہ ملزم اس ساری مہم میں شامل تھا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا ابھی تک آپ نے ویڈیو کو سب سے پہلے اپلوڈ کرنے والے شخص کی نشاندہی کی؟ جس پر ایف آئی اے افسر کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیقات اس حوالے سے جاری ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا آپ آئی پی ایڈریس کے ذریعے سب سے پہلے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟ جس پر وکیل وفاقی حکومت نے جواب دیا کہ ٹوئٹر کی پاکستان میں موجودگی نہیں ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ اگر جواب کے لیے وقت لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ تفصیل سے جواب جمع کروائیں، اگر وقت لینا چاہتے ہیں تو لے لیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عظمی بخاری کی خلاف مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر ایف ائی اے، پنجاب اور وفاقی حکومت سے جوابات طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

عظمٰی بخاری کی میڈیا سے گفتگو

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے والے مجھ سے پوچھتے ہیں کس اکاؤنٹ سے کیا ہورہا ہے، مجھے اس بارے میں کیا پتہ، کیا یہ میرا کام ہے؟ افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک کسی کو کیس ہی سمجھ نہیں آیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی ہورہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری

عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ کہتے ہیں کہ ٹوئٹر بند ہے، خاک بند ہے، وی پی این استعمال ہورہا ہے، پہلے 15 دن تک سماعت ملتوی کی گئی، اب میں مزید 15 دن تک انتظار کروں، آج تک ایف آئی اے کسی فیس بک کے کسی اکاؤنٹ کی نشاندہی نہیں کرسکی۔

FIA

uzma bukhari

Lahore High Court

fake Video

JUSTICE AALIA NEELUM