Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بارش سے مرکزی شاہراؤں پر گڑھے پڑنے کا سلسلہ جاری

حسن اسکوائر سے لیاقت جانے والی شاہراہ پر 4 فٹ کا گڑھ پڑ گیا، سخی حسن ٹو پر سڑک دھنسنے سے گاڑی کا حادثہ، آمد و رفت متاثر
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 10:53am

کراچی میں بارش کے باعث حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی مرکزی شاہراہ پر 3 سے 4 فٹ کا گڑھ پڑ گیا جس کے باعث عیسیٰ نگری روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ اسی طرح سخی حسن ٹو کے اسٹاپ کے قریب سڑک دھنس گئی جس سے ایک کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش نے مرکزی شاہراوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کی کھلی کھول دی ہے اور ساتھ ہی ٹھیکیداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھ گیا ہے۔

کراچی کے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جاتے ہوئے سڑک پر4- 3 فٹ گڑھ پڑجانے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

پولیس نے کسی بھی حادثے کے رونما ہونے کے خطرات کے پیش نظر عیسیٰ نگری روڈ کو ٹریفک کےلئےبند کردیا جبکہ لیاقت آباد سے حسن اسکوائرجانیوالے روڈ پرٹریفک کو دونوں سمتوں میں چلایا جارہا ہے۔

اسی طرح ایک اور واقعہ سخی حسن میں رپورٹ ہوا ہے۔ سخی حسن ٹو کے اسٹاپ کے قریب سڑک دھنس گٸی جس کے نتیجے میں ایک کار گڑے میں پھنس گٸی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں کوٸی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سڑک دھنس جانے سے مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کا رش ہوگیا ہے اور منٹوں کا راستہ کھنٹوں میں طے ہورہا ہے۔

پاکستان

karachi

sinkhole