Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

اسماعیل ہنیہ کا بدلہ، ایران صیہونیوں کے کس خاص دن پر اسرائیل پر حملہ کرے گا؟

ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ہمارے ردعمل سے بڑی جنگ چھڑ جائے گی، ایرانی رہنما
شائع 04 اگست 2024 07:37pm

ایران کا کہنا ہے کہ ہم اس بار اسرائیل کی ریڈ لائن عبور کریں گے کیونکہ ایران میں بھی ریڈ لائن کراس کی گئی ہے۔

لبنانی میڈیا نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حزب اللہ بھی اسرائیل کی ریڈلائن کراس کرے گا۔

ایرانی رہنما کا کہنا ہے کہ اس بار ہمارا رد عمل علامتی نہیں ہوگا، اس بار ہم دشمن سے بڑا حساب چکانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

سابقہ پادری کے قبول اسلام کا دلچسپ واقعہ، خدا سےحقیقت دکھانے کی دعا کی جس کے بعد کرشمہ ہوگیا

ایرانی رہنما نے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ہمارے ردعمل سے بڑی جنگ چھڑ جائے گی۔

ایران کا حملہ کب ہوگا؟

مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے اسکائی نیوز عریبیہ کو بتایا کہ ان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ ایران حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں تیشا باؤ پر اسرائیل پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو 12 اگست سے شروع ہو کر 13 اگست کو ختم ہوگا۔

مبینہ طور پر ایران کے حملے کو حزب اللہ کے ساتھ مربوط کیا جائے گا، جو لبنان میں ایران کا حمایت یافتہ عسکری گروپ ہے۔

تیشا باؤ پر یہودی پہلے اور دوسرے ٹیمپلز کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سالانہ تقریب کے دوران، فاقہ اور ماتم کیا جاتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران میں فوجی اور انٹیلی جنس افسران کی گرفتاریاں، امریکی اخبار کا دعویٰ

تین ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ایران نے ہنیہ کے قتل کا جواب دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اس یوم سوگ پر اسرائیل کو نشانہ بنانے کا جذباتی اور نفسیاتی اثر ہوگا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اس دن خاص طور پر کمزور محسوس کرتے ہیں، جس سے نفسیاتی عذاب کی ایک اضافی پرت شامل ہوگی۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی صیہونیوں پر حملوں کی توجہ ان کی تعطیلات پر مرکوز کی جاتی رہی ہے، جیسا کہ 7 اکتوبر کو ہوا تھا، جو سمچات تورات اور شبت، اور 1973 میں یوم کپور جنگ پر ہوا تھا۔

ایران کو مبینہ طور پر امید ہے کہ اس دن حملہ حیرت کا عنصر لائے گا۔

اسکائی نیوز عربیہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملے کی میڈیا کوریج سے عالم اسلام کو یہ پیغام جائے گا کہ ’اسرائیل تباہی کا شکار ہے‘۔

امریکی صدر نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی

اگرچہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے بین الاقوامی برادری کو تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دن حملہ کرنے سے اسرائیل پر حملہ کرنے والے گروہوں کے حوصلے بحال ہو سکتے ہیں، مستقبل میں حملوں کے لیے ان کو تقویت ملے گی اور یہ ظاہر ہو گا کہ ایران خطے میں پشت پناہی جاری رکھے گا۔

ایران کا سابقہ ​​حملہ

ایران نے اپریل میں اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں سیکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے براہ راست حملہ کیا گیا تھا۔

میزائل یا بیڈ کے نیچے رکھا بم، اسماعیل ہنیہ کی موت کا آنکھوں دیکھا حال بتانے والے حماس رہنما کے انکشافات

آئی ڈی ایف کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کے مطابق، فائر کیے گئے 99 فیصد پروجیکٹائل جن میں 170 دھماکہ خیز ڈرونز، 30 کروز میزائل اور 120 بیلسٹک میزائل شامل تھے، کو اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے مار گرایا، جس سے جنوبی اسرائیل میں آئی اے ایف کے ایک اڈے کو صرف معمولی نقصان پہنچا۔

Israel

Iran

Ismail Haniyeh

Tisha B’Av

Iran Planning to Attack Israel

Iran Israel Tension