Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایت، عمران خان کے احکامات پر 3 رکنی کمیٹی قائم

کمیٹی وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرے گی، بیرسٹر سیف
اپ ڈیٹ 04 اگست 2024 03:33pm

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات پر بدعنوانی اور گورننس سے متعلق 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، جو وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں سابق گورنر شاہ فرمان، معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن مصدق عباسی اور قاضی انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیٹی ارکان کو بانی پی ٹی آئی نے خود نامزد کیا ہے، کمیٹی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھے گی اور تمام محکموں کی مانیٹرنگ بھی کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ عمران خان کو پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی وزرا اور انتظامی سیکرٹریز کے حوالے سے الزمات کی تحقیقات کرے گی، الزام ثابت ہونے پر متعلق وزیر یا انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے ہیں، بات چیت ہوتی رہتی ہے، ابھی تک کوئی ٹھوس چیز نہیں بن کر نکلی، علی امین

سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی، عمران خان

اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہوجائیں، لوگ سمجھ رہے ہیں حکومت کو لانے والے آپ ہیں، امین گنڈا پور

واضح رہے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی، شکیل خان نے سابق وزیراعظم کو مختلف محکموں میں بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

KPK Government

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor

governance