Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

امریکی صدر نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی

اسرائیلی ظلم اور انسانیت سوز واقعات بچوں، خواتین سمیت کئی ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں
شائع 04 اگست 2024 09:43am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دی ہے، جبکہ ساتھ ہی خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں ہے کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہوجائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کے معاہدے سے متعلق گمراہ کرنے پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو کھری کھری سنادی۔

امریکی صدر کا نیتن یاہو کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ ان سے جھوٹ نہ بولیں اور انکی بےقدری نہ کریں۔

جوبائیڈن نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Israel

Joe Biden

USA

Benjamin Netanyahu