Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسماعیل ہنیہ کی شہادت؛ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستانی نائب صدر اسحاق ڈار کی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
شائع 04 اگست 2024 09:14am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ او آئی سی
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ او آئی سی

حماس کے سربراہ کی شہادت کے بعد اب او آئی سی کے وزراء خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جہاں مسلم امہ سوگوار ہے، وہیں اب 7 اگست کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن کے وزراء خارجہ کی ایگزیکیٹو کمیٹی ہنگامی اجلاس ایران اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

واضح رہے حماس کے سربراہ ایرانی دارالحکومت تہران میں نومنتخط ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں موجود ہے، جبکہ 31 جولائی کو انہیں تہران میں رہائشگاہ پر اسرائیل خفیہ حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Israel

Palestine

Hamas

Ismail Haniyeh