Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے وفاقی پولیس کو 50 فیصد کوٹہ پردیگر صوبوں سے بھرتیوں کا حتمی فیصلہ کرنےسے روک دیا

جسٹس محسن اخترکیانی نے بیرسٹرایس ایم یاورگردیزی کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا
شائع 03 اگست 2024 01:00pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس کو50 فیصد کوٹہ پردیگرصوبوں سےبھرتیوں کا حتمی فیصلہ کرنےسےروک دیا۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے بیرسٹرایس ایم یاورگردیزی کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکمنامہ کے مطابق آئی سی ٹی پولیس میں بھرتیوں کا عمل جاری رہے گا۔

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ دیگرصوبوں کے پچاس فیصد کوٹہ کارزلٹ نہیں سنایا جاسکتا، بھرتیوں کیلئے اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کافیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق فریقین کوآئندہ سماعت تک پیرا وائز کمنٹس داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے عدالت پیش ہوں۔

حکمنامہ کے مطابق آئندہ سماعت 23 ستمبر کو مقرر کی جائے گی۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

islamabad police