Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملہ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو طلب کرلیا

سکیورٹی اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
شائع 03 اگست 2024 12:01am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ٹانک میں ججز کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو پیر کو طلب کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں تینوں جج محفوظ رہے جبکہ دو پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی دوپہر میں ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والے تین ججز، جس میں ایڈیشنل جج ملک محمد حسنین، ایڈیشنل سیشن جج اصغر علی اور ایک خاتون سینئر سول جج شامل تھیں، ان کے سیکورٹی اسکواڈ پر ٹانک تھانہ ایس ایم اے کی حدود بھگوال کے مقام پر مین ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر پہلے سے انتظار میں بیٹھے نامعلوم دہشت گردوں د نے فائرنگ کی جس سے موقع پر دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور پولیس اسکواڈ کی گاڑی کو اپنے ساتھ لے گئے اور بعدازاں گاڑی کو آگ لگا کر علاقہ چھینہ میں چھوڑ گئے۔

ٹانک میں جوڈیشل افسران کے قافلے پر حملے کے واقعہ کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ جس میں آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جوڈیشل افسران کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

خیبر پختونخوا

Peshawar High Court

Tank

Pakistan Law and order situation