Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کے پی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اراکین گھتم گھتا ہوگئے

اسمبلی میں بحث کے دوران ارکان میں جھگڑا ہوگیا
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 09:28pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

خیبرپختونخوا اسمبلی کےاجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران اراکین ایک دوسرے سےگھتم گھتا ہوگئے۔

صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایز میں جھگڑا ہوگیا۔

اجلاس میں بحث کے دوران پی ٹی آئی کے ملک لیاقت اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر آپس میں الجھ پڑے، ملک لیاقت نے فارم 47 کی پیداور کی بات کی تھی۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پاگئی

پی ٹی آئی پی کے اقبال وزیر نے ردعمل دیا تو تلخ کلامی شروع ہوگئی، اقبال وزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےلئے نامناسب الفاظ کہے۔ نامناسب الفاظ کہنے پر پی ٹی آئی کے وزرا اور ایم پی ایز سیخ پا ہوگئے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومتی اتحاد سے باضابطہ رابطوں کا فیصلہ

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اقبال وزیر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’اقبال وزیر نے الفاظ واپس نہ لئے تو ان کی ممبر شپ معطل کریں گے۔‘

صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی وارننگ پر اپوزیشن لیڈرڈاکٹرعباداللہ، پی پی پی کے احمد کنڈی اور جے یوآئی کے عدنان وزیر نے معافی مانگ لی۔

خیبر پختونخوا

KPK Assembly

Ali Amin Gandapur