Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

مالی بحران کے باوجود کے پی وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ

وزراء کو ہاؤس سبسڈی دینے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 07:15pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مالی بحران سے متاثر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ ارکان پر نوازشات کی برسات کرتے ہوئے وزراء کی تنخواہوں، الاونسز اور مرعات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت نے وزراء کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں اضافے کےلئے ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

کے پی حکومت کی سرکاری رہائش گاہ کے کرایوں میں اضافے کی تفصیلات

دستاویز کے مطابق حکومت، پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دے گی، جب کہ وزراء کو ہاؤس سبسڈی دینے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماضی میں اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کے مراعات میں اضافہ کیا گیا تھا۔ کابینہ اراکین کو 2 لاکھ ہاؤس رینٹ اور10 لاکھ گھر مرمت کے لئے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

خیبر پختونخوا

economic crisis

Ali Amin Gandapur