Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

پی ٹی آئی نے حافظ فرحت عباس کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 02 اگست 2024 03:40pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر حافظ فرحت عباس کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے حافظ فرحت عباس کے نام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر مقرر، اسپیکر نے منظوری دیدی

علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

زین قریشی قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر نامزد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) حافظ فرحت عباس نے ملنے والے عہدے کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا’ بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے مجھے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا، اس وقت ہماری ترجیح اپنے قائد کی رہائی ہے اور انشاء اللہ اس کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

Omar ayub

Omar Ayub Khan

lahore

punjab assembly

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Parliamentary Leader

UMER AYUB

hafiz farhat abbas