Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان ریلوے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 02 اگست 2024 10:18am

پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے سرسید ایکپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرین کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلے گی، ٹرین یکم ستمبر سے بحال ہو گی۔

یاد رہے کہ سر سید ایکسپریس کو 2 سال قبل اندرون سندھ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔

پاکستان ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس کو پرانے روٹ پر یکم ستمبر سے بحال کیا جائے گا۔

راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جاتی ہے۔

ٹرین کو چلانے کے حوالے سے پاکستان ریلوے اور راس لاجسٹک کے درمیان معاہدہ کیا گیا ہے۔

Pakistan Railways

lahore

Pakistan Railway

Train

Sir Syed Express