Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور میں بھی ڈکیتی میں ملوث 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 11:04pm
اسکرین گریب — فائل
اسکرین گریب — فائل

پنجاب کے شہر بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

بورے والا میں تھانہ گگو منڈی کی حدود میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جہاں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ پولیس نےلاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

بنوں اور ڈی آئی خان میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان 45 مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، ڈاکو اپنے ساتھیوں ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

لاہور

لاہورمیں سی آئی اے نواں کوٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے ستوکتلہ میں 2 موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر 5 کس موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پراندھا دھند فائرنگ کردی۔

راولپنڈی: شہری سے گاڑی چھین کر فرار 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، ایک ملزم کی شناخت طلحہ جبکہ دوسرے ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان نے چند روز قبل ستوکتلہ میں فارمیسی پر دوران ڈکیتی سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک اور نواں کوٹ میں دوران ڈکیتی 2 سیکیورٹی گارڈز کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھا۔

ہلاک ملزمان سے فارمیسی شاپ پر قتل ہونے والے سیکیورٹی گارڈ سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد اور دونوں موٹرسائیکلز بھی برآمد کرلی گئی۔

اوکاڑہ میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ہلاک ہونے والے ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

lahore

encounter

lahore police

Police Encounter

Punjab police

burewala

robbers killed