Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسماعیل ہنیہ کی لاہور، کراچی ، اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا، ملک گیر احتجاج کا اعلان

کیا ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ فلسطین کے بعد ہم بچ جائیں گے؟ مولانا عبدالواسع
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 09:04pm

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف جمیعت علمائے اسلام ف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے 2 اگست بروز جمعہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں ۔امریکہ اور اسرائیل ہر روز کی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو شہید کررہے ہیں فلسطین میں قتل عام جاری ہے امریکہ کی قیادت میں فلسطین پر جارحیت جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین میں قتل عام پر ہر روز امریکہ اسرائیل کی حمایت میں بیان دے رہاہے کیا ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ فلسطین کے بعد ہم بچ جائیں گےافسوس ہے کہ دنیا بھر میں انسانیت کے نام پو لوگ سمندر کی طرح نکلتے ہیں مگر فلسطین کیلئے کوئی نہیں نکلتاجب فلسطین میں جارحیت کا سلسلہ شروع ہوا تو پورے ملک میں جمعیت نے احتجاج کیا پورے ملک میں اسرائیل کےخلاف صرف جمعیت نے تحریک چلائی آج جو فلسطین میں جارحیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین جاکر اسماعیل ہانیہ سے ملاقات بھی کی مولانا فضل الرحمان نے فلسطین کے دورے پر پاکستان کی نمائندگی کی حماس کے سیاسی رہنماء اسماعیل ہانیہ کو کا قتل کردیا گیا اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاست لیڈر تھے وہ مزاکرات کےلئے بات کرتے تھے۔

اسماعیل ہانیہ شہید واقعے کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے ضمیر کو آج جاگنا چاہئے دنیا جنگ عظیم کی طرف جاسکتا ہے اگر فلسطین میں آگ لگ گئی تو کوئی نہیں بچ سکتا بروز جمعہ ملک بھر میں فلسطین میں جاری جارحیت کےخلاف احتجاج کرینگے۔

دوسری جانب اس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کراچی کے نیو ایم جناح روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ میں شریک افراد نے اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

لاہور، کراچی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں غائبانہ نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

حیدرآباد اور کوئٹہ میں بھی اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

فلسطین فاونڈیشن کی جانب سےاسماعیل ہنیہ شہادت پرکراچی کے فووارہ چوک پر احتجاج کیا گیا، فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے ریلی فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےرہنما ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہید اسماعیل ہنیہ ہمیشہ شہادت کے طلبگار تھے ۔ شہید اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کاز کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی ، فلسطینی مزاحمت کے رہنماؤں کی شہادت کمزوری نہیں مزید تقویت کا باعث ہے۔

Iran

Hamas

Karachi Protest

Ismail Haniyeh

ISRAELI MISSILE ATTACK