Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

کھاناکھانےکے بعد 100 قدم چلیں، خراب ہاضمے سے محفوظ رہیں

یہ آیور ویدک طریقہ علاج کئی شوبز ایکٹریس نے بھی اپنایا ہے
شائع 31 جولائ 2024 09:12am

اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل درپیش ہیں اور کھانا کھانے کے بعد کھاناہضم نہیں ہوتا ہو. کھٹی ڈکاریں، ابھارا، طبیعت میں بھاری پن اور سستی رہتی ہوتو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو غذائیت نہیں مل رہی ہے۔ صحت مند رہنے کا بنیادی اصول ہے کہ کھانا ٹھیک طرح سے ہضم ہو، تاکہ آپ کے جسم کی ضروریات پوری ہو سکے۔

ہاضمے کو درست رکھنے کے آیورویدک کئی طریقے آفر کرتا ہے ، اسی میں سے ایک طریقہ علاج کھانا کھانے کے بعد 100 قدم چلنا ہے۔ آیورویدک میں اس کے کئی فوائد بیان کیے گئےہیں۔ کئی بالی ووڈ ایکٹریس بھی اس کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اسی پر عمل کرتی ہیں۔

ہاضمہ درست رکھتا ہے

آلو کھانے کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، وزن بڑھے گا نہیں کم ہوگا

اگر آپکو ہاضمے کی شکایت ہو اور آپ جیسے ہی کھانا کھاتے ہیں ،آپ کو ابھارہ، گیس، بھوک میں کمی، اور قبض جیسی شکایات ہوتی ہیں تو آپ کے لیے بہتر ہے کہ ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد 100قدم چلاجائے۔

شوگر لیول کنٹرول رکھتا ہے

آیورویدک طریقہ علاج میں ہر کھانے کے بعد سو قدم چلا جائے توخون میں شوکر کی سطح برقرار رہتی ہے۔ اور اس کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ ذیابیطس 2 نہ ہو تو آپ کو چاہیے کہ جب بھی کچھ کھائیں، اس کے بعد کچھ فاصلے تک پیدل چلا جائے۔

میٹا بولزم بہتر رہتا ہے

اگر آپ کامیٹابولزم درست طریقے سے کام کررہا ہے تو آپ کا وزن بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد چہل قدم کی جائے توآپ کا میٹابولزم صحت مند رہے گااور اسکی وجہ سے جسم کے دوسرے حصے بھی ٹھیک رہیں گے۔

سستی دور کرتا ہے

اگر آپ کو کھانا کھانے کے بعد سستی محسوس ہوتی ہو تو آپ کو چہل قدمی کرنی چاہیے،کیونکہ اگر آپ کھانا کھانے کے بعد فورا لیٹ جائیں گے یا بیٹھ جائیں گے تو آپ کی طبیعت میں بھاری پن محسوس ہوگا اور آپ کی طبیعت گراوٹ کا شکار رہے گی۔

تیز تیز قدم نہ لیں

آرام سے چہل قدمی کریں۔ اس لیے کھانا کھانےبعد یہ خیال رکھیں کہ تیزتیز قدم نہ لیےجائیں یا بھاگنا نہ شروع کردیں ، بلکہ آہستہ آہستہ چہل قدمی کی جائے۔

lifestyle

Health Care

walking