Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے حکم کو ختم کرنے کی کوشش ناکام ہوگی، عابد زبیری

آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی، ان کی ہر کوشش ناکام ہوگی،عابد زبیری
شائع 30 جولائ 2024 02:59pm

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے حکومت کی جانب سے 41 ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت روکنے سے متعلق الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کے اقدام کے تناظر میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کو ختم کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تیاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ2017 میں مزید ترمیم کا بل ایجنڈے میں شامل کرلیا۔ منظوری کے بعد جمع کرائے گئے ڈیکلیئریشن کوتبدیل کرنے پرپابندی ہوگی جبکہ بل نجی کارروائی کے روزحکومتی رکن کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ماہر قانون عابد زبیری نے کہا کہ کسی بھی قانون سازی سے سپریم کورٹ کا حکم ختم نہیں ہوسکتا، مخصوص نشستوں کو ٹارگٹ کر کے اس پر ترمیم تھوپنا چاہ رہے ہیں تو یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

معروف قانون دان عابد زبیری نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی، ان کی ہر کوشش ناکام ہوگی.

PMLN

پاکستان

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)