Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئندہ 2 سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کون سنبھالے گا

اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں اے سی سی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا
شائع 30 جولائ 2024 12:54pm

ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ 2 سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اے سی سی کے آئندہ صدر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ 2 سالہ مدت کے لیے صدارت پاکستان کے حصے میں آئے گی، اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں اے سی سی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ 2 سالہ مدت کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے، اس وقت اے سی سی کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہیں، جو مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ جائیں گے۔

ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کون سا ملک کرے گا، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کردیا

گزشتہ سال جے شاہ کو صدارت کی مدت میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔

اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں آئندہ مدت کی صدارت کے معاملے پر بات ہوئی تھی، اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔

PCB

lahore

BCCI

asian cricket council

jay shah

mohsin naqvi

ACC

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)