خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کا معاملہ: مرکزی ملزم ساتھی سمیت پشاور سے گرفتار
آرگنائز کرائم یونٹ لاہور نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے آخری 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار کیے جانے والوں میں مرکزی ملزم حسن شاہ اور اس کا ساتھی محمد رفیق شامل ہیں جبکہ ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان بھی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
لاہور پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، آرگنائز کرائم یونٹ نے حسن شاہ اور محمد رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا۔
مرکزی ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج کے گھر اسے کاسٹ کرنے نہیں گیا، خلیل الرحمان قمر غلط ارادے سے آمنہ عروج کے گھر گیا تھا۔
خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ مقدمہ: آمنہ عروج کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کس کے کہنے پر اغوا کیا؟ خلیل الرحمن قمر نے نام بتا دیا
ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ ماسٹر مائنڈ حسن شاہ نے خلیل الرحمان قمر کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیو بنائی، آمنہ عروج اور خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی۔
ویڈیو کے مطابق خلیل الرحمان قمر عروج کے ساتھ پہلے صوفے پر بھیٹا ہوا دکھائی دیا ہے، لیک کی گئی ویڈیو میں معروف ڈرامہ نگار برہنہ حالت میں دکھائی دیا۔
پولیس نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ میں مرکزی کردار حسن رضا سے مزید تفتیش جاری ہے، کیس میں ملوث خاتون سمیت تمام 12 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed on this story.