Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹری سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 2 دہشت گرد گرفتار، ایک فرار

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد
شائع 30 جولائ 2024 09:43am

کوٹری کے سائٹ ایریا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔

سندھ کے شہر جامشورو میں کوٹری کے سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی، اس دوران پولیس موبائل پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی انچارج آصف حیات معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے بعد ٹیم پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

encounter

sindh

CTD

jamshoro

Terrorist Arrest

ctd sindh

kotri site area