Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

عدالت نے کئی بار تحریری حکم دیا تھا کہ ان کا علاج کروایا جائے، وکیل یاسمین راشد
شائع 29 جولائ 2024 10:18pm
فائل - فوٹو
فائل - فوٹو

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہو گئی، ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو شوکت خانم اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاسمین راشد کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نےکئی بارتحریری حکم دیا تھا کہ ان کا علاج کروایا جائے، یاسمین راشد کا علاج دیرسےکروانےپرطبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے۔

ان کے وکیل کا مزید بتانا تھا کہ یاسمین راشد کےکینسرسے متعلق کچھ ٹیسٹ ہونے پرصورتحال واضح ہوگی، یاسمین راشد 9 مئی کےمقدمات میں گرفتار ہے۔

lahore

hospital

Yasmin Rashid