Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں جاری کردیں

خواتین کی 21 مخصوص نشستوں کیلئے 24 نام جاری جبکہ قومی اسمبلی کیلئے 8 نام فائنل
شائع 29 جولائ 2024 01:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرستیں جاری کردیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کے لیے خواتین کی 21 مخصوص نشستوں کے لیے 24 نام جاری کردیے گئے۔

قومی اسمبلی کے لیے 8 نام فائنل کرلیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا اقلیتوں کی 4 نشستوں کے لیے 5 ناموں پر اتفاق ہوگیا۔

مخصوص نشستوں پر زیادہ تر نئے چہرے سامنے لائے گئے ہیں، فہرست میں مشال یوسفزئی سرفہرست ہیں، اس کے علاوہ فوزیہ بی بی، عائشہ نسیم، عظمٰی ریاض، ساجدہ حنیف، نورین عارف، زاہد جاوید، عالیہ نواب، مہراب،خوشبو، سائمہ خالد، فرزانہ اور دیگر نام شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی اہل ہے: سپریم کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ملیحہ علی اضغر، ڈاکٹر سمیرہ شمس، نادیہ امبرین، مومنا باسط، نائنا ارشاد، صبا بی بی، ساجدہ ذوالفقار اور نائلہ مروت بھی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کے لیے لعل چند اور راجیش کمار جگ وانی، وقاص کھوکھر، حکوک رفیق بابو اور چودھری امیر سیمیول کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کی اقلتیی کی نشستوں کے لیے وزیر زادہ، عرفان جوزف، راجیش کمار، راوی کمار اور پیٹر نیروز گل کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ تھے۔

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر جزوی عملدرآمد، 39 پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفیکیشن، سپریم کورٹ سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جمال خان مندوخیل کے اختلافی نوٹ کے مطابق جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے دن تک کوئی اور ڈیکلیریشن جمع نہیں کرایا کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، لہٰذا الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ شامل کر کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کرے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس فیصلے کی غلط تشریح کی۔

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع، صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور دیگر نام شامل

چند روز قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی)کے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا رکن قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کے نام اپنی ویب سائٹ پر شائع کردیے تھے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

reserved seats

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

women reserved seats

Reserved Seats Verdict