مردہ خاتون زندہ ہو کر بہن پر برس پڑی
حال ہی میں ایک ایسی ہی خبر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، جس میں مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے تعلق رکھنے والی ضعیف خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا تھا، جبکہ تدفین کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبے بنی سویف سے تعلق رکھنے والی خاتون کی نماز جنازہ کی تیاری کی جا رہی تھی۔
جبکہ خاتون کی نماز جنازہ اور تدفین کے لیے بھی انتظامات شروع کر دیے گئے تھے، ساتھ ہی اہلخانہ، اہم محلہ اور رشتے رادوں کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔
خاتون کے انتقال کی خبر کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اہل محلہ سمیت رشتے دار موجود تھے اور میت کے لائے جانے کے منتظر تھے۔
لیکن کچھ ہی دیر بعد اطلاع ملی کہ بزرگ خاتون زندہ ہوگئی ہیں، ذرائع کے مطابق ضعیف خاتون کی جانب سے اپنی بہن پر برس پڑیں اور اہل علاقہ کو اطلاع دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔
خبر سن کر خاتون کا دل حقیقت میں ٹوٹ گیا
مصری میڈیا کے مطابق بنی سیف کی رہائشی خاتون ذیابطیس میں مبتلا تھیں یہی وجہ تھی کہ بیماری کے باعث وہ کومے میں چلی گئی تھیں۔ جس پر خاتون نے ڈاکٹرز سے معائنہ کرانے کے بجائے خود ہی ڈاکٹر بن کر مردہ قرار دے دیا تھا۔
Comments are closed on this story.