جماعت اسلامی کا دھرنا: پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا، بسیں ضبط
راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف پولیس نے جماعت اسلامی کی خواتین ونگ کو راولپنڈی جانے سے روک دیا جس کے باعث خواتین نے منصورہ ملتان روڈ پر ہی دھرنا دے دیا۔
جماعت اسلامی خواتین ونگ نے منصورہ ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا، خواتین ونگ نے دھرنے میں شرکت کے لیے راولپنڈی روانہ ہونا تھا، پولیس خواتین کی بسیں تھانے لے گئی۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ خواتین راولپنڈی دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئیں، پولیس نے خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا، تھانہ چوہنگ پولیس خواتین کی 8 بسیں تھانے لے گئی۔
قیصر شریف نے کہا کہ ملک سے خواتین کے قافلے دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، مذاکرات، گرفتاریاں اور رکاوٹیں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، جہاں قافلوں کو روکا جائے گا، وہیں دھرنا ہوگا، پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل، حکومتی کمیٹی سے آج مذاکرات
جماعت اسلامی کے 10 مطالبات پر حکومت کے مذاکرات کی اندرونی کہانی، گرفتار کارکنان کی رہائی کا اعلان
کل بتاؤں گا حکومت والے کیا چاہتے ہیں، حافظ نعیم نے پارلیمنٹ جانے کا اشارہ دے دیا
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہیں، راولپنڈی کا دھرنا 10 مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔
Comments are closed on this story.