صبح سویرے 6 بادام بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز فوائد
ڈرائی فروٹس کی دنیا میں بادام جہاں کئی خصوصیات کی بنا پر اپنی اہمیت رکھتا ہے، وہیں اس میں کئی بھگو کر کھانے سے بھی کئی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
چند ایسے ہی دلچسپ اور حیرت انگیز فوائد کے حوالے سے آپ کو بتائیں گے۔
صبح نہار منہ بھگو کر 6 بادام کھانے سے جن میں فائبر، پروٹین، مگنیشئیم ، کیلشئیم ،وٹامن ای، فینالک ایسڈ، سمیت کئی منرلز موجود ہیں، انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہیں۔
بھگو کر 6 بادام کھانے سے جسم میں نیوٹرئینٹ بائیو اویلیبلٹی کو بڑھاتا ہے، جبکہ خالی پیٹ بادام بھگو کر کھانے سے خامر خارج کرتا ہے جو کہ وٹامنز، منرلز کو جذب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
صبح سویرے دل کے حوالے سے بھی بھگو کر 6 بادام کھانا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ مذکورہ باداموں میں مونو سیٹیوریٹڈ فیٹ زیادہ ہوتا ہے، جو کہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
جبکہ ایچ ڈی ایل یعنی ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین کو بڑھاتا ہے جو کہ دل کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے، ساتھ ہی دل کے امراض کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔
دوسری جانب بھگو کر 6 بادام دماغی افعال میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چونکہ ان میں ریبو فلاون اور ایل کارنیٹین موجود ہوتے ہیں یہی وجہ کہ دماغی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر نہار منہ بھگو کر 6 بادام کھانے سے وزن کو بڑھنے سے بچایا جا سکتا ہے، کیونکہ ان میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آپ کو بھوک کم لگنے میں بھی کار آمد ہو سکتے ہیں۔
ساتھ ہی ضیابطیس کا شکار افراد بھی ان باداموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، چونکہ ان میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، فائبر اور میگنیشئم موجود ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.