Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپکس میچ کے دوران شادی کی انگوٹھی گم ہونے پر کھلاڑی روتے ہوئے اہلیہ سے معافی مانگنے لگا

اطالوی اتھلیٹ ہائی جمپر کی شادی کی انگوٹھی پیرس میں افتتاحی تقریب کے دوران گُم ہوئی
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 06:46pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اولمپکس 2024
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اولمپکس 2024

پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران اطالوی اتھلیٹ کی شادی کی انگوٹھی گم ہوگئی، جس پر کھلاڑی نے معافی بھی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی اتھلیٹ ہائی جمپر گیان مارکو ٹمبیری کی پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران شادی انگوٹھی گم ہوگئی۔

جس پر کھلاڑی نے اپنے برتاؤ کے باعث سب کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ کھلاڑی کو پریشان حالت میں روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پیرس اولمپکس: پاکستانی سوئمرز کا سفر پہلے راونڈ میں ختم، دونوں اپنا ریکارڈ بھی بہتر نہ بنا سکے

انہوں نے انگوٹھی گم ہونے پر بیوی سے معافی مانگ لی۔ وہ تقریب کے دوران دریا سین میں اطالوی جھنڈا لہرا رہے تھے کہ اس دوران انگوٹھی انگلی سے پھسل کر دریا میں گر گئی۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

انہوں نے بیوی سے کہا کہ انگوٹھی گم ہونے پر معافی مانگتا ہوں ’مجھے بہت افسوس ہے، انگوٹھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دریائے سین میں رہے گی۔

Italy

Viral Video

France

PARIS

paris olympics

wedding ring

lost