Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا
شائع 28 جولائ 2024 01:14pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

شیخوپورہ میں غیرت کے نام پر باپ نے 2 جواں سال بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق فاک باپ نے بیٹیوں کو پہلے زہر دے کرقتل کیا پھر واقعے کو حادثے کا رنگ دینے کےلیے بیٹیوں کو کرنٹ بھی لگایا۔

شیخوپورہ میں قتل کی گئیں بیٹیوں کی عمریں بائیس اور انیس سالہ تھیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ باپ نے بیٹیوں کی تدفین بھی کیں تاہم چار روز بعد والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم باپ کو گرفتارکرلیا،

punjab

Murder

father

daughters