Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور کے پی پولیس کو مطلوب خطرناک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم ڈاکو کمال خان عرف کملہ پٹھان قتل اور ڈکیتی کی 41 وارداتوں میں ملوث تھا
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 11:42am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

پنجاب اور خیبر پختونخواہ پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی واردات میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکر پنجاب اور کے پی کے پولیس کو قتل اور ڈکیتی کی 41 وارداتوں میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

جبکہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا ہے، ملزم دریائے سندھ کے راستے پنجاب میں داخل ہو رہا تھا۔ بھکر پنجاب اور کے پی کے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ڈاکو کمال خان اف کملہ پٹھان پولیس مقابلے میں ہلاک ساتھی شدید زخمی حالت میں گرفتار کمال خان پنجاب پولیس کو 21 اور کے پی کے پولیس کو 19 قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ملزمان گزشتہ تین دن سے بھکر کے مختلف تھانوں میں تعینات 4 ایس ایچ او ان کی مخبری کرنے والے افراد اور ڈی پی او بھکر عبداللہ ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ذریعے ویڈیوز بنا کر باقاعدہ دھمکیاں دے رہے تھے کہ وہ بہت جلد پنجاب میں داخل ہو کر اپنے خلاف مقدمات درج کرنے والے ایس ایچ اوز اور ڈی پی او بھکر کو اس کا جواب دیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے خلاف مخبری کرنے والے افراد کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ ان کو کتوں کے آگے بھگا کر ماریں گے ڈی پی او بھکر نے پہلے ٹک ٹاک کے بعد ہی اسپیشل برانچ کے انسپیکٹر عبدالستار کھچی کی ڈیوٹی لگا دی تھی کہ بھکر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

عبدالستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ تین روز سے دریائے سندھ کے ساتھ موجود کچے کے علاقے میں موجود تھے کہ رات گئے کمال پٹھان اور اس کا ساتھی دریائے سندھ کراس کر کے کلور کوٹ کے علاقے میں داخل ہوا۔

داخلے کی اطلاع سنتے ہی ڈی پی او بھکر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کلورکوٹ کے علاقے ریتڑی میں پہنچ گئے۔

پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس مقابلہ ہوا کمال خان ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم خیبر پختونخواہ کا رہائشی تھا اور دریا سندھ پار کر کے پنجاب میں ڈکیتی کرنے کے بعد کے پی کے فرار ہو جاتا تھا گزشتہ چند ماہ سے ڈکیتی مزاحمت پر بھکر میں کئی افراد کو قتل اور زخمی کر چکا تھا۔

بھلوال میں پولیس مقابلہ:

بھلوال میں سرگودھا روڈ پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں نے پولیس کا گھیرا توڑنے کیلئے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے راہزنی اور چوری کے 24 مقدمات میں مطلوب ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، زخمی ساتھی گرفتار

ذرائع کے مطابق بھلوال کے علاقے چک نمبر18شمالی کے قریب سرگودھا روڈ پر تین مسلح ڈاکو ؤں کے لوٹ مار کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایس ایچ او سٹی مبشر مقصو د سندھو کی قیادت میں علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہونے کیلئے ملزمان نے فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے اویس نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اویس راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت 24 مقدمات میں ملوث ہے۔

زخمی ملزم سے زیر استعمال موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے جب کہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کا تعلق ماڑی لک اور دیگر علاقوں سے ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا

punjab

killed

Punjab police

Arrested

KPK Police