Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2 اہلکار شہید

پولیس کی جوابی کارروائی میں کئی ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاع
شائع 28 جولائ 2024 10:44am

سندھ کے علاقے گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی کچے کے تھانہ آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کردیا، فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا، شہید اہلکاروں میں ظہیر احمد تھہیم اور قادر بخش مہر شامل ہیں۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا جبکہ زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

گھوٹکی: ’ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا‘

کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ملزمان کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

دوسری جانب حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے گھوٹکی کے تعلقہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

دوسری جانب گھوٹکی میں پولیس چوکی پر حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں قادر بخش مھر اور ظہیر احمد تھہیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

گزشتہ شب تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں بچاؤ بند کی پولیس پکٹ نمبر 47 پر ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں قادر بخش مھر اور ظہیر احمد تھہیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ سمیت شہریوں ، سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد پولیس کے خصوصی دستے نے شہید اہلکاروں کو سلامی پیش کی اور ایس پی گھوٹکی نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ نے شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے دیے ہیں، ڈاکوؤں کے خاتمے تک پولیس چین سے نہیں بیتھے گی جبکہ جوانوں کی شہادتیں رائیگان نہیں جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی فیملی کی مکمل مدد کی جائے گی۔

check post

robbers

sindh

Sindh Police

Ghotki

check post attack

police check post

POLICE CHECKPOST