Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد، نوٹیفکیشن جاری

کوڑاٹیکس پنجاب بھرمیں چھوٹےاوربڑے گھروں کے تناسب پرلگایا گیا ہے
شائع 27 جولائ 2024 09:07pm

پنجاب کے تمام شہروں میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے کوڑا ٹیکس نافذ کرنے کی منظوری دے دی جس کےبعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حکومتِ پنجاب نےعوام پر کوڑا ٹیکس بھی عائد کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑا ٹیکس دیہاتی ،شہری علاقوں کے رہائشی افراد کے ساتھ چھوٹے او ربڑے کاروبار پرلگایا گیا ہے۔ کوڑا ٹیکس پنجاب بھرمیں چھوٹےاور بڑے گھروں کے تناسب پرلگایا گیا ہے۔ کچی آبادیوں کے مکینوں پربھی کوڑاٹیکس عائد ہوگا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق دیہاتوں میں 5 سے 10 مرلہ گھر پر2 سو روپے جبکہ 10 مرلہ سے 1 کنال یا بڑے گھر پر 4 سو روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔ دیہاتوں میں چھوٹےکاروباراوردکانوں وغیرہ پر 3 سو اور درمیانے درجے کے کاروبار پر 7 سوجبکہ بڑے بزنس، فیکٹری، کارخانوں اورپیٹرول پمپس وغیرہ پربھی 7 سو روپےکوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔

لاہورشہرپرکوڑاٹیکس کی شرح دیہاتوں کی نسبت بڑھائی گئی ہے۔ شہری آبادی میں 5 مرلہ گھر پر 3 سو، 5 سے 10 مرلہ گھرتک 5 سوروپےماہانہ لیا جائے گا۔ 10 مرلہ سے 1 کنال گھر پر2 ہزار جبکہ اس سے بڑے گھر پر 5 ہزارماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

شہروں میں دکانوں وغیرہ پر5 سو روپے، درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والوں سے 1 ہزارٹیکس وصول کیا جائے گا۔

شہروں میں فیکٹریوں، کارخانوں اور بڑے کاروبار کرنے والوں سے 3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

Maryam Nawaz

lahore

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz

Garbage tax

GARBAGE