Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

وزیراعظم ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، مصدق ملک

روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ملک سے غربت کا خاتمہ وزیراعظم کا وژن ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم
شائع 27 جولائ 2024 02:38pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ںے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ملک سے غربت کا خاتمہ وزیراعظم کا وژن ہے۔حکومت کا دوسراٹارگٹ مہنگائی کنٹرول کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے9مئی کےواقعات کااعتراف کیا ہے، ان کامقصد صرف ملک کو برباد کرنا ہے، ٹرینڈ چلایا کہ کپتان نہیں توپاکستان نہیں، پاکستان ہےتو ہم سب ہیں، ہم نےکھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم کی ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ڈیم اورسڑکیں بننےسےمقامی افرادکوروزگارملتا ہے، ملک میں بجلی کابحران ہے،جلدبوجھ کم ہوگا، 86 فیصدغریب بجلی صارفین کوریلیف دےرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کوریلیف دینےکاسلسلہ جاری رکھیں گے، ہم دہشت گردی ختم کرنےکی بات کرتے ہیں، وہ کہتےہیں آپریشن نہیں ہونےدیں گے۔

مصدق ملک کے مطابق وہ کہتےہیں آپریشن نہیں ہونےدیں گے، کیاآپ دہشت گردی اوربھتہ خوری ہونےدیں گے؟ پیپلزپارٹی نےپی ٹی آئی کوحکومت بنانےکی آفرکی تھی، 9مئی کوجوکچھ ہواوہ سب کےسامنےہے، شہداءکےمجسموں اوریادگاروں کوجلایاگیا۔

PMLN

پاکستان