Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہوجائیں، لوگ سمجھ رہے ہیں حکومت کو لانے والے آپ ہیں، امین گنڈا پور

شہدا کے پیکج کےحوالےسے معاملات اسمبلی میں پیش ہونے والے ہیں، علی امین گنڈاپور
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 06:12pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پولیس کےشہدا اورغازیوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سے صوبے کے لیے پیسہ نکال کررہوں گا، ایپکس کمیٹی میں جو پالیسی بنی اس پرعملدرآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہو جائیں، لوگ سمجھ رہے ہیں حکومت کو لانے والے آپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان کا قیام ہماری ترجیح رہا ہے، پولیس اورصوبےکے حوالے سے بہت سے پروجیکٹس تھے، جب حکومت بنی توپہلی ترجیح تھی کہ جاری اسکیموں کومکمل کریں، ہم نے600 پروجیکٹس پرفوکس کیا فیصلہ کیا پہلے یہ مکمل کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئی جی کے پی نے جب بھی ہم سے مدد مانگی ہم نے کی، معاشی حالات جیسے بھی ہوں پولیس سے تعاون جاری رہے گا، شہدا کے پیکج کےحوالےسے معاملات اسمبلی میں پیش ہونے والے ہیں۔

عمران خان بہادر بنیں اور کہہ دیں میں نے پارٹی کو فوج سے لڑایا، عرفان صدیقی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا نے کہا کہ حکومتی لیول پر ہاؤسنگ اسکیم بنارہےہیں، پولیو ورکرز، پولیس، اساتذہ کے شہدا کو پلاٹ دیں گے، ہمارے صوبے کا کلچر ہے پیار سے مانگو تو جان بھی دیتے ہیں۔

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے آج کا احتجاج ملتوی کر دیا

انہوں نے کہا کہ پالیسی بنائیں گےگاڑی کی قیمت، ماڈل کےحساب سےچالان کیا جائے،جس کی جتنی بڑی،مہنگی گاڑی ہوگی اس حساب سےچالان ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔

پاکستان

Ali Amin Gandapur

KPK Government