Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا، شرکا کی نان چنے اورحلوے سے تواضع

لیاقت باغ کے حالیہ مکینوں نے یہاں کی صفائی کا بھی خیال رکھا ، دھرنا شرکا نے باغ میں پھیلا کچرا بھی اٹھایا
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 11:35am

بجلی بلوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے لیاقت باغ کے سامنے پڑاؤ ڈال لیا۔ دھرنے کے شرکاء نے رات مری روڈ پرگزاری، شرکا کی نان چنے اورحلوے سے تواضع کی گئی۔

بجلی کے زائد بل اورمہنگائی میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ راولپنڈی لیاقت باغ کے مقام پر جماعت اسلامی نے ڈٰیرے ڈال لیے۔

شرکا نے رات کھلے آسمان تلے مری روڈ پرگزاری، نمازفجرکی ادائیگی کے بعد ایک بارپھرلاوڈ اسپیکرآن ہوا اورشرکا کوثابت قدم رکھنے کیلئے خطاب کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

لیاقت باغ کے حالیہ مکینوں نے یہاں کی صفائی کا بھی خیال رکھا ، دھرنا شرکا نے باغ میں پھیلا کچرا بھی اٹھایا۔

شرکا کیلئے ناشتے کاانتظام بھی کیا گیا ، نان چنے اورحلوہ سے تواضع کی گئی۔ دھرنا انتظامیہ حالات کے پیش نظر5 فٹ انچا اور20فٹ چوڑااسٹیج بھی لگا دیا گیا ہےاسٹیج کے ساتھ ہی منی ٹرک کو بھی ساونڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

پاکستان

Jamat e Islami

jamat e islami protest