Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں پیشی پر جانے والوں کی گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

مقتولین کی شناخت عطا، عرفان، شہزاد، سفیان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس
شائع 27 جولائ 2024 10:26am

گجرات میں مبینہ طور پر مخالف پارٹی نے عدالت میں پیشی پر جانے والوں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ گاؤں لادیاں کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت عطا، عرفان، شہزاد، سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین عدالت پیشی پر جا رہے تھے، جاں بحق افراد کا تعلق کوٹلہ کے گاؤں سمرالہ سے ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا، مسلح ملزمان کارروائی کے بعد فوراً فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

پاکستان

punjab

Murder

death casualties

پیشی پر جانے والے قتل

گجرات میں گاڑی پر فائرنگ